جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،، دارالحکومت جکارتہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ریسکیو ٹیمز نے متاثرین کو محفوظ مقامات پر متنقل کردیا، ،سیلاب کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی،، دارالحکومت جکارتہ اور مضافاتی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، امدادی ٹیمیں متاثرین کو بنیادی سہولتوں کو فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہیں،، ہر سال نومبر سے مارچ تک انڈونیشیا سیلاب کی زد میں رہتا ہے۔