جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے بوئنگ طیارے کے گرنے کی جگہ تلاش کر لی گئی۔ بحریہ کے غوطہ خوروں اور دس بحری جہازوں کو سائٹ پر تعینات کر دیا گیا۔
جکارتہ پولیس کے مطابق وہ سمندر سے ملنے والی اشیا کا جائزہ لے رہے ہیں، ایک بیگ سے مسافروں کی چیزیں اور انسانی جسم کے اعضا ملے ہیں۔ مسافروں کے لواحقین پونتیانک اور جکارتہ کے ہوائی اڈوں پر پریشانی کے عالم میں موجود ہیں۔ طیارے میں 62 افراد سوار تھے جو جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا، اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔