جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا۔ پہلے طبی اور سکیورٹی عملے کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
جکارتہ کے پبلک ہیلتھ سینٹر میں لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، حکام کا کہنا ہے پورے ملک میں ویکسین لگانے کی مہم مکمل کی جائے گی، سب سے پہلے طبی اور سکیورٹی عملے کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، انڈونیشین صدر نے بھی ویکسین لگوائی۔
مہلک وائرس سے انڈونیشیا میں اب تک 24 ہزار 951 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 43 تک پہنچ چکی ہے۔ انڈونیشیا میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اموات سے کم ہے جو 7 لاکھ 3 ہزار 464 ہے تاہم ویکسین کے استعمال کے بعد ہلاکتوں میں کمی متوقع ہے۔