جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا، حکام کو خدشہ ہے کہ طیارہ سمندر میں گرگیاہے۔
طیارے کا تعلق انڈونیشیا کی "سری وِجیا " ائیر لائن سے تھا،، جہاز کا پرواز بھرنے کے 4 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے تعلق منقطع ہوگیا، طیار ہ میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے ، حکام کو شک ہے کہ طیارہ سمندر میں گرکر کریش ہوا ہے جسکی تلاش کے لئے ریسکیوٹیمز اور کشتیاں تعینات کردی گئی ہیں،طیارہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مغربی صوبے جارہا تھا۔
جہاں مسافر جہاز لاپتہ ہوا وہاں کے قریبی جزیرے کے لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ایسی اشیا ملی ہیں جو کسی طیارہ کی ہو سکتی ہیں۔ ابھی تک طیارے میں سوار مسافروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ طیارے میں 130 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس طیارے کی رجسٹریشن کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارے کی عمر 26 سال ہے۔
سریوجائیا ایئرلائن ایک مقام بجٹ ایئرلائن جو انڈونیشیا کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں پروازیں کرتی ہے۔ لاپتہ ہونے والا جہاز بوئنگ 737 میکس نہیں ہے جس کے حالیہ برسوں میں دو بڑے حادثے پیش آئے تھے۔ ان پہلا حادثہ میں2018 انڈونیشین لائن ایئر لائن کو پیش آیا تھا جس میں 189 مسافر اور عملے کے لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔