ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل تلاش کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سعودی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن ایلچی سے یمن میں جاری بحران پر بات چیت کی ہے۔
استقبلت اليوم السيد مارتن غريفيث المبعوث الأممي إلى اليمن، بحثنا خلال اللقاء المستجدات في الشأن اليمني وجهود المملكة الإنسانية، وأكدت له حرص المملكة على التوصل إلى حلٍ سياسي شامل في اليمن وفق المرجعيات الثلاث، يحقق الامن والاستقرار لليمن وشعبه العزيز ويحافظ على أمن المنطقة.
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 11, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو این ایلچی کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب یمن میں امن واستحکام کے قیام اور تنازع کے پرامن اور جامع سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
سعودی نائب وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف امریکی انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تننظیم قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔