ریاض: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جانوروں سے انسیت کے حوالے سے خبریں پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں اور شہری مہنگے ترین جانوروں کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر سعودی عرب سے آئی ہے جہاں پر ایک اونٹ کو مہنگا ترین قرار دیا جا رہا ہے جس کی قیمت 8 ارب پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرنون نامی اونٹ کی قیمت 20 کروڑ ریال (8 ارب پاکستانی روپے سے زائد) لگائی گئی ہے، عرنون کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور اونٹ قرار دیا گیا ہے۔
200 ملین ریال سے زیادہ قیمت والے اس اونٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، چھت پر بال کٹوانے والے 3 نوجوان گرفتار
یہ اونٹ کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں پہلی پوزیشن آیا ہے اور یہ اس وقت سعودی عرب کے اونٹوں کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے۔
عرنون کے مالک کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ اپنے ایک دوست سے خریدا تھا اور اب تک متعدد بار 25 ملین ریال تک اس کی قیمت لگ چکی ہے تاہم انھوں نے اسے فروخت کرنے سے انکار کیا۔
عرنون کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے، اس کا شمار مغاتیر کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے اور اس وقت اس نسل کی 60 ویں پشت چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دادی نے اپنی پوتی کو ’جنم‘ دیدیا
عرنون کے مالک کا کہنا تھا اس نسل کی پیدائش 1418 میں ہوئی تھی، اور ان کے پاس اس نسل کے 8 اونٹ موجود ہیں جو بین الاقوامی ریس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔