’وائٹ ہاؤس سے نہیں جاؤں گا‘: جمائما نے ٹرمپ کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

Published On 06 November,2020 05:41 pm

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے والے ایک شخص کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ کا مذاق بنایا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ اگر قانونی طور پر دیکھا جائے تو وہ جیت گئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ بضد ہیں کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں، ٹرمپ کی ضد کو دیکھتے ہوئے جمائمہ نے ان کا مذاق بنایا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔

دوسری طرف وزیرعاظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص ٹرمپ کی نقل اتار رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کی نقل اتارنے والا شخص وائٹ ہاؤس سے جانے کا سن کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا‘۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’آج رات وائٹ ہاؤس‘۔