گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع

Published On 05 November,2020 04:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع کررکھی ہے اور ٹریول ہسٹری کی تفصیل موصول ہونے کے بعد ان کیخلاف کارروائی تیز کر دی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو راحت فتح علی خان کی 15سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کردی۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی سال 2014 سے 2020 تک کی سفری تفصیلات مانگی تھیں۔

راحت فتح علی خان نے 20 اپریل 2005 سے 17 اگست 2020 تک مختلف ملکوں کے 485 دورے کئے، گلوکار نے سب سے زیادہ بھارت، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات کے دورے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے گرد مزید گھیرا تنگ، 5 کروڑ 80 لاکھ کا ٹیکس عائد

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کی چھان بین شروع کررکھی ہے، ایف بی آر میں گلوکار کا سال 2016,17کا آڈٹ بھی زیرالتواء ہے، ایف بی آر نے ٹریول ہسٹری کی تفصیل موصول ہونے کے بعد گلوکار کے خلاف کارروائی تیز کردی۔