کورونا سے صحت یاب ہو چکا، دوسروں کو مجھ سے انفیکشن کا خطرہ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 12 October,2020 09:07 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں، دوسروں کو مجھ سے انفیکشن کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صدارتی ریس کے لیے بڑی بڑی ریلیوں میں شرکت کروں گا۔ ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا انتخابی مہم میں ایڈٹ کیا ہوا ایک پیغام بھی گمراہ کن ہو سکتاہے۔

امریکی صدر صدارتی الیکشن مہم کے لیے تیار ہیں، انہوں نے امریکی نیوز ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا کے خلاف ان میں قوت مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ صدارتی ریس کے لیے بڑی بڑی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

معروف طبی ماہر ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا انتخابی مہم میں ایڈٹ کیا ہوا ایک پیغام بھی گمراہ کن ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر شان کونلے کا کہنا تھا کہ ان سے وائرس دوسروں تک پھیلنے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے تاہم ڈاکٹر نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی یا مثبت آیا ہے۔