نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 91 ہزار 723 مزید کیسز سامنے آ گئے، بھارت دنیا میں مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آ گیا۔
ایک روز میں مریضوں کی یہ تعداد دنیا کے کسی بھی ملک میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ مہلک وائرس سے 71 ہزار 711 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔
معاشی ماہرین کے مطابق وبا پر مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی عدم استحکام کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں 90 ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ صرف گزشتہ روز ہی کی بات نہیں، عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں تقریبا ایک ماہ سے کورونا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کے موت کا شکار ہونے کی شماریات سامنے آئی ہیں۔