لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی، چوبیس گھنٹے میں صرف دو اموات ہوئیں۔ نئے کیسز کی تعداد بھی کم ہونے لگی، مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہزار دو سو انہتر رہ گئی۔
بہتر حکمت عملی، ایس او پیز پر عمل سے کورونا پر کنٹرول پانا ممکن ہوا اور وائرس سے اموات میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ این سی سے او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وبا سے صرف دو افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد تعداد 6 ہزار 342 ہوگئی۔
کورونا کے نئے کیسز میں بھی کمی آنے لگی، 484 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہوگئی، متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد صحت یاب بھی ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 269 رہ گئی ہے۔