برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان 750 ارب یورو کے ریکوری فنڈ پر اتفاقِ رائے ہو گیا۔
برسلز میں یورپی یونین کے لیڈرز چار روز کے مذاکرات کے بعد 750 ارب یورو کے کورونا وائرس ریکوری فنڈ پر متفق ہو گئے، معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے 27 ممالک کے بلاک کو گرانٹ اور قرضوں کی پیش کش کی جائے گی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے یہ ایک تاریخی دن ہے۔ مذاکرات کے آغاز میں یورپی رہنماؤں کے درمیان سرمائے کی فراہمی، ضوابط اور رسائی کے حوالے سے واضح اور گہرے اختلاف تھے تاہم جب یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کی پیش کردہ تجویز جس میں قرضوں کے مقابلے امداد کیلئے دستیاب رقم کی مقدار کم ہو گئی تو نئے اقدام پر اتفاق ہو گیا۔