کورونا وائرس کے باعث یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ 2 سال کیلئے ملتوی

Last Updated On 24 April,2020 09:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث ایک ایونٹ منسوخ ہو گیا، پیرس میں ہونے والی یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ دو سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔

یورپی ایتھلیکٹس کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مشکل وقت ہے، اس لئے ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکتا ہے، میگا ایونٹ کو سال 2022 تک منسوخ کیا جاتا ہے۔

پیرس میں یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ اس سال 25 اگست کو شروع ہونی تھی۔ ایونٹ کے نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔