لندن: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس تیزی سے یورپ میں پھیل رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ یورپ میں پہلی بار کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، یورپ کے 30ممالک میں گزشتہ دوہفتوں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ ممالک ایسے ہیں جہاں وبا کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو وبا کی دوسری لہر یورپ کو لپیٹ میں لے گی۔