بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے یورپی یونین کے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین خود کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کا نشانہ بن چکا ہے۔ بیجننگ نے کوئی غلط معلومات نہیں پھیلائی۔
یاد رہے کہ یورپی یونین نے اپنی رپورٹ میں چین پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق غلط معلومات دینے کا الزام عائد کیا تھا۔