ترکی کی فیکٹری میں دھماکا، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 03 July,2020 06:28 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کی ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطاق زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر صحت واقعے کے بعد 85 ایمبولینسیں فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ دو ایئر ایمبولینس اور 11 ریسیکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی۔