برطانیہ پر لاک ڈاؤن کے بُرے اثرات، معیشت 20.4 فیصد سکڑ گئی

Last Updated On 12 June,2020 03:45 pm

لندن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے برطانوی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں،برطانوی قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں معیشت 20 اعشاریہ 4 فیصد تک سکڑ گئی۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے کہا ہے کہ تاریخی زوال نے عملی طور پر اقتصادی سرگرمی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا، یہ معاشی بحران 2008 میں دیکھی جانے والی کمی سے تین گنا زیادہ ہے۔

برطانیہ میں اپریل کے دوران معیشت میں سب سے زیادہ تنگی دیکھنے میں آئی، معاشی ماہرین کہنا تھا کہ اپریل کا مہینہ معاشی لحاظ سے بدترین تھا کیونکہ اس ماہ برطانیہ میں مکمل لاک ڈاؤن رہا جس کے بعد حکومت نے مئی میں لاک ڈاؤن میں کورونا خطرات کے باوجود نرمی کی۔