کورونا وائرس: سری لنکا میں ایک مرتبہ پھرکرفیو نافذ کر دیا گیا

Last Updated On 25 April,2020 05:22 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھرکرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران مختلف ممالک نے لاک ڈاؤن اور جبکہ کچھ نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت نے ایک پھر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ایک ماہ سے جاری کرفیو پیر کے روز ہٹایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں جمعہ کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ46 کیسز سامنے آئے، حکومت نے 24 گھنٹے کا کرفیو دوبارہ نافذ کردیا ہے جبکہ لنکن بحریہ کے 30 کپتانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔