پختونخوا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کورونا وائرس کا شکار

Last Updated On 25 April,2020 03:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے مطابق گزشتہ روز معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کی طبیعیت کی خرابی کی باعث ہسپتال گئے جہاں پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کرایا گیا، ٹسیٹ کے بعد کامران بنگش گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے بھی تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔