چین میں کرونا وائرس سے مزید 93 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہو گئی

Last Updated On 18 February,2020 09:11 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کرونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اب اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18سو 68 ہو گئی ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہے۔

چین میں کرونا وائرس کا خوف کم نہ ہوا، مزید 93 افراد جان سے گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ ہبئی میں ہوئی ہیں، مزید 1886چینی بھی وائرس کی زد میں آ گئے۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار436 سے زائد ہو گئی ہے جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ کرونا کے شکار ایک ہزار ستانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ سترہ سو ایک مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔

کرونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔