واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے جلد ملاقات کروں گا۔
واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی پر پیشرفت ہوئی ہے۔