امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے ای میلز لیک ہونے پر استعفیٰ دے دیا

Last Updated On 11 July,2019 08:58 am

لندن: (دنیا نیوز) امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے ای میلز لیک ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم تھریسامے نے کم ڈارک کے مستعفی ہونے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔

سفارتی ای میلز لیک ہونے پر برطانوی سفیر برائے امریکا عہدے سے مستعفی ہوگئے، کم ڈارک نے ٹرمپ انتظامیہ کو نا کارہ، غیرمحفوظ اور نا اہل قرار دیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کے استعفیٰ پر دکھ ہوا، سفارت کاروں کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کی اجازت ہونی چاہیے، گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ برطانوی سفیر کو نہیں جانتے اور نہ ایسے سفیر کے ساتھ کام کریں گے، ٹرمپ نے وزیراعظم تھریسا مے پر بھی خوب تنقید کی تھی۔