لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں نئے وزیراعظم بننے کے لیے مقابلہ جاری ہے، وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں بورس جانسن کو جیریمی ہنٹ کا سامنا ہے۔
لندن کے سابق مئیر بورس جانسن کو ایک سو ساٹھ، سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ کو ستتر اور سیکریٹری برائے ماحولیات مائیکل گوو کو پچھتر ووٹس ملے ہیں۔
مائیکل گوو، جیریمی ہنٹ سے دو ووٹ کم ملنے کے بعد وزارت عظمیٰ کی دوڑسے باہر ہوچکے ہیں۔ اگلے مرحلے میں کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار رجسٹرڈ ممبرز کسی ایک کو نیا وزیراعظم چنیں گے۔