سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے دو ڈرون گرا دیئے

Last Updated On 30 June,2019 09:53 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کے دو ڈرون گرا دیئے ہیں، بغیر پائلٹ کے طیارے سعودی ائیرپورٹس اور رہائشی علاقوں کو ٹارگٹ کیلئے بھیجے گئے تھے۔

سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے بموں سے لیس بغیر پائلٹ جاسوسی طیارے نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ ڈرون طیاروں کو عسیر اور جازان میں سویلین رہائشی علاقوں کی سمت بھیجا گیا تھا۔