ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کے دو ڈرون گرا دیئے، بغیر پائلٹ کے طیارے سعودی ائیرپورٹس اور رہائشی علاقوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بھیجے گئے تھے۔
سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے بموں سے لیس بغیر پائلٹ جاسوسی طیارے نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں کو عسیر اور جازان میں سویلین رہائشی علاقوں کی سمت بھیجا گیا تھا تاہم راڈار کی مدد سے طیاروں کا پتہ لگا لیا گیا اور میزائل فائر کر کے انھیں گرا دیا گیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے ائیرپورٹس کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بھیجے گئے تھے۔