ایران کیلئے حقیقی مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ہے، جان بولٹن

Last Updated On 26 June,2019 09:52 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے لیے دروازہ کھلا رکھا ہے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر پر پابندیاں ناقابل عمل ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے لیے حقیقی مذاکرات کے لیے دروازہ کھلا رکھا ہے۔ واشنگٹن تہران سے ابھی بھی مذاکرات چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا مذاکرات کے جواب میں ایرانی خاموشی قابل غور ہے۔ تقریب میں ان کے اسرائیلی اور روسی ہم منصب موجود تھے۔

ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے مطالبے کے بعد کیا وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں؟ پابندیوں سے ظاہر ہے کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے۔