عالمی رہنماؤں کی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

Last Updated On 06 May,2019 06:30 pm

لندن: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا مختلف ممالک میں آغاز ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں رمضان کا آغاز منگل سے ہو گا۔ دوسری طرف ماہ رمضان شروع ہونے پر امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، یو اے ای، کینیڈا کے عالمی سربراہوں نے مسلمانوں کو رمضان المبارک پر مبارکباد دی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے ٹویٹر اپنے پیغامات شیئر کیے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کو رمضان کی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہم اتحاد اور باہمی احترام والا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ میری اور اہلیہ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو۔ دوسری طرف برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے ٹوئٹر کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی مسلمانوں کو رمضان کے مہینے کی مبارکباد دی۔

یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیتے ہوئے رمضان کی مبارک باد دی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گیترس نے کہ رمضان کے مہینے کی بنیادی اقدار رحم، شفقت کا بتاتے ہوئے بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کہا۔ دوسری طرف کینیڈا کے وزیراعظم اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی مبارکباد پیش کی۔