کولمبو بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 310 ہو گئی، 40 مشتبہ افراد گرفتار

Last Updated On 23 April,2019 06:36 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 310 ہو گئی، دھماکےمیں ملوث 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سری لنکا میں دھماکوں میں مرنے والے تین سو دس افراد کی یاد میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، قومی پرچم بھی سرنگوں رہا۔ حکام کے مطابق اب تک چالیس افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، افواہوں سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔

پولیس نے عوام سے مشتبہ بیگ یا گاڑی دیکھنے کی صورت میں فوری اطلاع کرنے کی اپیل کی ہے۔