2018 میں سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 17 پاکستانیوں کو سزائے موت

Last Updated On 21 December,2018 10:38 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پانچ سال کے عرصے کے دوران 62 پاکستانیوں کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔ وزارت خارجہ کے مطابق 2018 میں 17 جبکہ 2017 میں 13 پاکستانیوں کو اسی نوعیت کے جرم میں سزائیں سنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 1764 پاکستانی سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جیلوں میں قید ہیں جو کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے تعداد کا تقریباً 47 فیصد بنتی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پانچ سالوں کے دوران 62 لوگوں کو منشیات فروشی اور سمگلنگ کے جرم میں سزا دی گئی۔ 2018 میں 17، 2017 میں 13، 2016 میں 5، 2015 میں 14 اور 2014 میں 12 سے زائد پاکستانیوں کے سر قلم کیے گئے۔