ولی عہد جمال خشوگی قتل کیس میں ملوث نہیں: سعودی وزیر خارجہ

Last Updated On 22 November,2018 10:22 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان جمال خشوگی قتل کیس میں ملوث نہیں، ایسی کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی جو بادشاہت کے خلاف ہو، لوگوں کو تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کرنا چا ہئیے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ جمال خشوگی قتل انٹیلی جنس کی بددیانت کارروائی تھی، کیس میں محمد بن سلمان کسی صورت ملوث نہیں ہیں، سعودی ولی عہد کو منصب سے ہٹانےکا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے، ایسی کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی جو بادشاہت کےخلاف ہو۔

سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ خشوگی قتل کیس میں حقائق جانے بغیر سعودی عرب کو ذمہ دار تصور کرلیا گیا، لوگوں کو چاہیے کہ وہ تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کریں۔