استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے یقین نہیں کہ سعودی ولی عہد نے جمال خشوگی کےقتل کا حکم دیا ہو لیکن جانتے ہیں حکم سعودی حکومت میں اعلیٰ سطح پر دیا گیا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے اظہار خیال میں طیب اردوان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں سعودی عرب میں زیرحراست 18 افراد میں جمال خشوگی کے قتل کے ذمہ دار موجود ہیں، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ افراد حکم کی تعمیل کرنے ترکی پہنچے تھے، ہمیں حتمی طور پر معلوم ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کا حکم اعلیٰ سطح پر دیا گیا تھا۔
ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کا حکم دیا ہو۔