لاہور: (دنیا نیوز) صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی حکام پر قتل کا الزام دیتے ہوئے لاش کی باقیات حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے امریکی صدر کو پیغام دیا کہ وہ ملزمان کو راستہ دینے کی کوشش نہ کریں۔
لندن میں خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صحافی جمال خشوگی کی منگیتر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت جانتی ہے کہ خشوگی کی لاش کہاں ہے، لاش حوالے کی جائے۔ خدیجہ چنگیزی نے کہا وہ انسانی بنیاد پر باقیات حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہیں،
انہوں نے امریکی صدر کو پیغام دیا کہ وہ ملزمان کو راستہ دینے کی کوشش نہ کریں۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔