انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کو حالیہ عرصے کے دوران امریکا کے ساتھ تجارتی لڑائی میں بھاری مالی قیمت چکانا پڑی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کی بعض پالیسیاں معاشی بحران کا سبب بنی ہیں جس کے نتیجے میں ملک کی ہزاروں کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ترکی کے مالیاتی سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی 3 ہزار تجارتی اور کاروباری کمپنیوں نے مالیاتی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بعض اقدامات کی وجہ سے وہ شدید نوعیت کے مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے باعث کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔