انقرہ (نیٹ نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ شام میں عوام کی جانب سے انتخابات کرائے جانے تک ترکی کی فورسز وہاں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
ایردوآن نے یہ بات استنبول میں ایک بین الاقوامی فورم کے اختتام پر کہی۔
ترکی کی فورسز کو اگست 2016ء میں شام بھیجا گیا تاکہ سرحدی علاقے کو داعش تنظیم کے مسلح ارکان سے پاک کیا جا سکے۔ رواں سال شمالی شام کے علاقے عفرین میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف بھی ایک آپریشن عمل میں آیا جن کو ترکی دہشت گرد شمار کرتا ہے۔
ایردوآن نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ جب شام عوام اپنے ہاں انتخابات کرا لیں گے تو اس کے بعد ہم شام کو شامیوں کے حوالے کر کے وہاں سے نکل آئیں گے۔
ترکی کے صدر نے باور کرایا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھرے 19 ہزار ٹرک بھیجے۔