ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بادشاہت کی حفاظت سے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا، کہتے ہیں سعودی عرب کی تاریخ امریکا سے بھی پرانی ہے، مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، اپنی سکیورٹی کےلیے کوئی رقم ادا نہیں کریں گے۔
سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کے بیان کا جواب دے دیا، محمد بن سلمان نے بادشاہت کی حفاظت کے امریکی صدرکے دعوے کو مسترد کر دیا، دارالحکومت ریاض میں مغربی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ صدر اوباما کے سعودی مخالف اقدامات کے باوجود ہم نے اپنے مفادات کا تحفظ کیا، دو روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا شاہ سلمان امریکی فوج کی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں سکتے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ بعض اوقات دوست بھی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جس کی آپ توقع نہیں کرتے۔