'اسرائیل ناجائز ریاست'، نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی تقریر کے دوران ہزاروں یہودیوں کا احتجاج

Last Updated On 28 September,2018 12:41 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےخطاب کےدوران ہزاروں یہودیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 'اسرائیل ناجائز ریاست ہے' کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے اسرائیلی ریاست اور اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران ہزاروں یہودی اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر جمع ہو گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے لکھے تھے۔  اسرائیل ناجائز ریاست ہے  کے پلے کارڈز اٹھائے یہودی مظاہرین اسرائیل اور نیتن یاہو کے خلاف اور فلسطینی شہدا کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور وہ اسے یہودی ملک نہیں مانتے۔