ننگرہار میں دھماکہ ، 19 افراد ہلاک ، 57 زخمی

Last Updated On 11 September,2018 03:35 pm

ننگرہار (دنیا نیوز ) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 57 افراد زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ننگرہار میں درجنوں افراد مقامی پولیس چیف کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دھماکے میں 57 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد احتجاج کرنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی اور تمام افراد جاں بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔