شکاگو :واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکہ

Last Updated On 31 August,2018 11:31 am

شکاگو (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں دھماکے کے باعث چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے ملبہ ہٹا دیا گیا اور تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔