کینیڈا: جنگل میں لگی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی، آبادی کو شدید خطرات لاحق

Last Updated On 16 August,2018 11:58 am

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگل میں لگی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی، دھویں نے منظر دھندلا دیا، آبادی کو شدید خطرات کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کر دی۔

برٹش کولمبیا صوبے میں 5 سو 66 مقامات پر جنگل میں 2 ہفتے سے آگ لگی ہے جس سے اٹھنے والے دھویں نے وسیع علاقے کو لیپٹ میں لے لیا ہے۔ البرٹا اور برٹش کولمبیا شدید متاثر ہیں، 3 ہزار 300 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، سینکڑوں گھروں کو آگ سے شدید خطرہ ہے، آبادی کو نقصانے پہنچنے کے اندیشے کے سبب حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔