لندن :ٹرک شہری کو روندتا ہوا پارلیمنٹ کے بیریئر سے ٹکرا گیا

Last Updated On 14 August,2018 06:40 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانوی دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت پر مبینہ حملہ، کار سوار پیدل چلنے والوں کو روندتا ہوا سیکورٹی بیرئیر سے ٹکرا گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر میں واقعہ آج صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا، عینی شاہدوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بلند آواز سنی، ایک سلور رنگ کی گاڑی پارلیمنٹ کی عمارت کے بیرئیر سے ٹکرا کر کھڑی تھی اور تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار اسے گھیرے کھڑے تھے۔

انہوں نے ڈرائیور کو گاڑی سے کھینچ کر نکالا اور گرفتار کر کے لے گئے، پارلیمنٹ کی عمارت کو بند کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور کے ارادے کا علم نہیں ہو سکا۔