رائل ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ، پاکستانی میجر کی پلاٹون کا پہلا نمبر

Last Updated On 11 August,2018 11:50 am

لندن: (دنیا نیوز) پاک فوج کے جوان اور برطانوی پلاٹون کے کمانڈر میجر عمر فاروق کو شاندار کارکردگی پر ملکہ برطانیہ نے سرٹیفکیٹ سے نواز، پاک فوج کی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پلاٹون کی پریڈ ہوئی جس میں پاک فوج کے میجر عمر فاروق کی کمانڈ میں پلاٹون سال کی بہترین پلانٹون قرار پائی، پلاٹون کو ملکہ الزبتھ نے غیرمعمولی مہارت پر اعزاز عطا کیا۔ ملکہ نے شاندار پیشہ وارانہ کارکردگی پر پاک فوج کے افسر عمر کی بھی تعریف کی، میجر عمر کو شاندار خدمات کے اعتراف پر ملکہ الزبتھ نے سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا۔

میجر عمر کا نام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈ پر بھی لکھا گیا، میجر عمر کی خدمات کا اعتراف اور اعزاز پاک فوج کے لیے قابل فخر ہے۔