چین :سیلاب بیس ٹرکوں کو بہا لے گیا

Last Updated On 06 August,2018 03:38 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین کے صوبے ہینان میں سیلابی ریلا بیس ٹرکوں کو بہا لے گیا، ریسکیو ٹیم نے پھنسے چودہ افراد کو بچا لیا۔

واقعہ یان شی سٹی میں پیش آیا، حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث آئے سیلابی ریلے نے بھاری ٹرکوں کو تنکے کی طرح بہا دیا۔

ڈرائیور اور دوسرا عملہ بچنے کے لئے ٹرکوں پر چڑھ گیا، ایمرجنسی کال موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جس نے جان پر کھیل کر پھنسے لوگوں کو بچایا۔