چین کی سڑک پر اونٹ کی دوڑ

Last Updated On 06 August,2018 03:15 pm

لاہور(نیٹ نیوز) چین کے شہر لانگ فانگ کی سڑک پر اونٹ دوڑتا رہا جس کو پولیس نے بمشکل قابو میں کیا۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق چین کی مصروف شاہراہ پر اس وقت دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا جب ایک اونٹ رسی تڑوا کر سڑک پر بھاگتا نظر آیا۔

پولیس اہلکاروں کی ٹیم اونٹ کو قابو کرنے نکلی اور کافی کوشش کے بعد اونٹ کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اونٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر بھی کرچکے ہیں۔