کیلیفورنیا :جنگل کی آگ سے آبادی کو خطرات لاحق

Last Updated On 27 July,2018 12:09 pm

کیلیفورنیا(دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں جنگل کی آگ سے آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا، دو سو افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات منتقل ہو گئے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سان ڈیگو میں جنگل میں لگی آگ پھیل رہی ہے اور ہائی وے تک پہنچ گئی ہے، ہائی وے کے مختلف حصوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
آگ کے باعث لوگوں کا انخلا بھی جاری ہے، امریکا کی مغربی ریاستوں، ٹیکساس اور وسکونسن میں شدید گرمی کی وجہ سے ساٹھ مقامات پر جنگل میں آگ بھڑک رہی ہے۔