امریکا :جنگل میں لگی آگ تیزی سے پھیلنے لگی

Last Updated On 19 July,2018 11:35 am

ڈالس (دنیا نیوز ) امریکا کے ایک اور جنگل میں آگ،،ریاست اوریگون کے شہر ڈالس کے قریب آگ تیز ہوا کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کے بعد اوریگون میں آگ لگ گئی جس نے وسیع علاقے کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

تیز ہوا کی وجہ سے پھیلتی آگ آبادی کے قریب پہنچ گئی ہے، دھویں کی وجہ سے آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔