کیلیفورنیا :جنگل کی آگ نیشنل پارک تک پھیلنے کا خدشہ

Last Updated On 18 July,2018 12:35 pm

کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ یوزمائٹ نیشنل پارک تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

فائر فائٹرز آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہواؤں کے سبب پھیلنے لگی جو یوزمائٹ نیشنل پارک تک پہنچ رہی ہے۔

آگ نے انچاس مربع کلومیٹر علاقے کو لپیٹ لےلیا، آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔ آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔