تہران (دنیا نیوز ) صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو بھیانک نتائج کی دھمکی پر ایرانی وزیر خارجہ بھی میدان میں آگئے، ان کا کہنا تھا کہ ایران پر دھمکیوں کا کچھ اثر ہونے والا نہیں۔ امریکا اورایران میں دھمکیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، صدر روحانی کے بیان پر صدر ٹرمپ نے جوابی دھمکی دے دی۔ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا اگر صدر روحانی نے امریکا کو دھمکی دی تواسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی صدر کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ کا جواب بھی آگیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے سامنے کئی سلطنتیں گرتی دیکھی ہیں، بہتر ہے امریکی صدر محتاط رہیں۔ اس سے قبل ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہو گی۔