مال روڈ پر شگاف پڑنے کا معاملہ، دنیا نیوز حقائق سامنے لے آیا

Last Updated On 04 July,2018 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہونے والی ریکارڈ بارش نے سب پول کھول دیئے، جی پی او چوک میں پڑنے والے گڑھے نے انتظامیہ کی دوڑ لگوا دی۔ تعمیراتی کام میں معیار پر عمل نہ ہونے کا دنیا نیوز نے پتہ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، اورنج لائن کے انڈر گراونڈ ٹریک کا سروے ہی نہ کروایا گیا۔ پائپوں کو بند کئے بغیر ہی سڑک تعمیر کر کے ہیوی ٹریفک کے لئے کھولی گئی۔ اورنج ٹرین کے پلرز کو محفوظ بنائے بغیر ہی سڑک تعمیر کر دی گئی۔

سڑک کی کھدائی کے وقت پائپ کھلے چھوڑ دئیے گئے، کئی پائپوں کو دیگر لائینوں کیساتھ منسلک ہی نہ کیا گیا تھا۔ جلد بازی میں روڑ کو کلیئر کرنے کے نام پر پائپ کھلے چھوڑ کر مٹی ڈال کر بند کیا گیا۔ اب انکوائری کمیٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے، جلد رپورٹ حکام کو پیش ہو جائے گی۔