سعودی فرمانروا کا حرمین شریفین اور مسجد نبویؐ میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخے فراہم کرنیکا حکم

Last Updated On 19 May,2018 12:25 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3 لاکھ نسخوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں جو مدینہ کے شاہ فہد قرآن پاک پرنٹنگ کمپلیکس سے مسجدالحرام اور مدینہ کی مسجد نبوی کے لئے فراہم کئے جائیں گے۔

دونوں مساجد کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن پاک کے نسخے وصول کر لیں اور دونوں مساجد میں عباد ت گزاروں کے لئے ان کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔