سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے منظر عام پر نہ ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

Last Updated On 19 May,2018 12:40 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منظر عام پر نہ ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، سعودی پریس ایجنسی نے شہزادے کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ تازہ تصویر جاری کر دی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر کے نگران بدر العساکر نے سوشل میڈیا پر نئی تصویر جاری کی ہے جس میں شہزادہ محمد بن سلمان، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ اور مصر کے صدر السیسی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد کہاں ہیں ؟

سعودی میڈیا کے مطابق مصری صدر نے تینوں رہنماؤں کودعوت دی تھی، نئی تصویر سے سعودی ولی عہد کے متعلق تمام قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں، جس میں ایرانی اور روسی میڈیا نے ان کے منظر عام سے غائب ہونے کی وجہ ان کا فائرنگ میں زخمی ہونا بتایا تھا۔

  سعودی شہزادے کی ایک اور تصویر بھی سامنے آئی جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مہمانوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔